82

پٹرولیم مصنوعات 8 روپے 90 پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ ماہ ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 9 پیسے فی لٹر کیے جانے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی، اگر وزارت خزانہ قیمت بڑھا دیتی ہے تو نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہو گا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں