65

ملک بھر میں آج سے جمعہ تک شدید بارشیں متوقع۔ کراچی پھر ڈوبنے کا خدشہ

اسلام آباد ملک بھر میں آج سے جمعہ تک شدید بارشیں متوقع۔ کراچی پھر ڈوبنے کا خدشہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں جل تھل ہونے کا خدشہ ہے، خیبر پختون خوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی گھنٹی بج اٹھی

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئے الرٹ کے مطابق بدھ سے جمعہ تک شدید سے طوفانی نوعیت کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں بھی جمعرات اور جمعہ کو بارشیں ہو سکتی ہیں۔
کراچی میں بھی بادل خوب برسیں گے جس سے کراچی کے ایک بار پھر پانی پانی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

شدید بارشوں سے ہزارہ، ملاکنڈ، راولپنڈی اورگوجرانوالہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ آزاد کشمیر، پشاور، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈی جی خان ڈویژن میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں