65

معروف فلاحی تنظیم اخوت؛بیروزگاری کے خاتمے اور سفید پوشوں کی خدمت میں مصروف

مری معروف فلاحی تنظیم اخوت؛بیروزگاری کے خاتمے اور سفید پوشوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے گذشتہ دن اخوت تنظیم مر ی کے ایریا منیجر حافظ اظہر اسلام نے مسجد محلہ شوالہ مری میں مستحق افراد کو 15 لاکھ روپے قرض حسنہ مستحق مردوخواتین میں تقسیم کئے قرض اس سے قبل تنظیم اخوت مری میں 4 کروڑ 70 لاکھ روپے 2208 مستحق افراد میں تقسیم کرچکی ہے جس سے کئی مردوخواتین چھوٹے کاروبارکرکے اپنا رزق حلال کما رہے ہیں اخوت کے قرضہ حسنہ بلا سود ہے اوراسکی واپسی بھی انتہائی آسان اقساط میں ادا کرنی ہوتی ہے جو دوہزار وپے ماہانہ ہے عوامی حلقوں نے فلاحی تنظیم اخوت کی کارکردگی اورخدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں