69

مال روڈ مری سمیت دیگر سیاحتی مراکز پر جیب کتروں کاراج جیب تراشوں کا گروہ

مری گرمائی سیزن کے عروج پر پہنچتے ہی مال روڈ مری سمیت دیگر سیاحتی مراکز پر جیب کتروں کاراج جیب تراشوں کا گروہ سیاحوں کی جیبوں اور رقوم اور موبائل غائب کرنے میں مصروف،ایسی کاروائیوں کے باعث سیاحوں،تاجروں اور،مقامی لوگوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے جبکہ مری پولیس اس سلسلے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی دکھائی دیتی ہے عوامی،کاروباری اور سیاحتی حلقوں نے آر پی او اور سی ٹی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں فوری کاروائی کی جائے تاکہ مری آنے والے سیاح مہمان اور مقامی لوگ عدم تحفظ کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں