54

عثمان بزدار نے گونرانیکسی بھوربن اور گورنمنٹ ہاؤس مری کے دروازے عوام کیلئے ایک سال میں 5 ویں مرتبہ کھول دئیے

مری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گونرانیکسی بھوربن اور گورنمنٹ ہاؤس مری کے دروازے عوام کیلئے ایک سال میں 5 ویں مرتبہ کھول دئیے اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ممبران اسمبلی بھی عوام کیلئے انکے دروازے کھونے کے فوٹوسیشن کرچکے تھے اھی شاہد کوئی ایک دروازہ رہ گیا ہے جووزیراعظم آکر کھولیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی مری آمد کے موقع پر عوام یہ امید کررہے تھے کہ جدید ہسپتال،یونیورسٹی اور بلک واٹر سپلائی سکیم جیسے منصوبوں کااعلان کیاجائیگا لیکن ہوٹلوں کے شہر میں مزید ہوٹل کھول دیاگیا عام آدمی کے پاس اپنے گھر جانے کیلئے وسائل نہیں تو وہ ان ریسٹ ہاؤسز میں رینٹ دیکرکیسے رہائش پذیر ہوگا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موجودہ حکومت کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کررہی جسکے باعث عام آدمی کاجینا محال ہوچکا ہے کیا وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس پورے صوبے میں کرنے کیلئے کچھ نہیں تھا جو انہوں نے سرکاری وسائل استعمال کرکے ایک دن ضائع کرکے صرف ان ریسٹ ہاؤسز کے دروازے کھولے اورمقامی قیادت کو بھی اندرجانے سے روک دیاگیاجن ہاؤسز میں تحریک انصاف تحصیل مری کے عہدیدار اپنے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں داخل نہیں ہوسکے وہاں عام آدمی کیسے داخل ہوگا؟

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں