72

ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ وہ اخلاقی اور اصولی روایات کو اپنائے اور معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کا حصہ بننے کے بجائے

مری ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ وہ اخلاقی اور اصولی روایات کو اپنائے اور معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کا حصہ بننے کے بجائے ان کے خلاف ڈٹ کا مقابلہ کرے ان خیالات کا اظہار محمد شکور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل اور پنجاب انفارمیشن کمیشن کے زیراہتمام منعقدہ اصلاحی کھیل کے اختتام پر اپنے پیغام میں کیا، اس ڈرامہ کے ڈائریکٹرجواد اور ان کی ٹیم لاہور سے آئی جنہوں نے بڑی خوبصورتی سے پرفارمنس پیش کی جسے حاضرین نے سراہا، ڈرامہ کا مرکزی خیال یہ تھا کہ ملک میں جائز کام کے لیے بھی دفتروں کے چکر کاٹنے کے علاوہ غلط معلومات فراہم کی جاتی ہیں اورجو کام ایک دن کا ہوتا ہے وہ مہینوں میں بھی نہیں ہوتا ان حالات میں صرف پنجاب انفارمیشن کمیشن کا ادارہ ہے جو ان کا مسیحا بنتا ہے اور اداروں کو پابند کرتا ہے کہ وہ لوگوں کو ان کے کام کے سلسلے میں وقت پر معلومات فراہم کرے، پروگرام میں نمایاں شخصیات میں پاکستان کیڈٹ کالج مری کے فیکلٹی ممبران، طلباء فیملیز، میڈیا،مہتاب سرور عباسی تحصیل سپورٹس آفیسر مری اورسیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں