144

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفر نے و ز یر اعلیٰ پنجاب کے آ ئندہ دورہ کے پیش نظر مری کا دورہ

مری کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفر نے و ز یر اعلیٰ پنجاب کے آ ئندہ دورہ کے پیش نظر مری کا دورہ کیا اور وہاں تما م تر انتظا مات کا جا ئزہ لیا۔ کمشنر راولپنڈی نے گو ر نمنٹ ہا ؤ س، کشمیر پوا ئنٹ مری، ر یسو رس سینٹراور تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا اور شہر بھر میں ٹر یفک و پا ر کنگ سے متعلق مسا ئل پر تفصیلی بر یفنگ لی اسکے علاوہ انہوں نے ر یسو رس سینٹر میں صفا ئی اور اس کی تز یئن کا فوری ہدا یا ت جا ری کیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں و مقا می لوگوں کو بہتر ین سہو لیات کی فراہمی ہما را اولین مقصد ہے تا کہ ز یا دہ سے زیا دہ سیا حوں کو اس جا نب متو جہ کیا جا سکے نیز مقا می لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہو۔اس سلسلے میں مری میں جا ری تر قیا تی سکیموں کو تر جیحی بنیادوں پر آ گے بڑ ھا یا جائے گا اور مری کی حدود میں ٹر یفک کے بہاؤ کوکنٹرول کر نے کے لئے بھی اقدامات جا ری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الالضحیٰ کے مو قع پر سیا حوں کی آ مد کا سلسلہ شرو ع ہو نے والا ہے اس لئے وہاں ٹو رسٹ پو لیس کے نا م سے نئی پو لیس فورس بنا ئی گئی ہے، یہ فو رس سیا حو ں کی مکمل را ہنمائی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کر ے گی۔
مری کے اس دورے کے مو قع پر آر پی او محمد احسان طفیل، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چو ہد ری محمد علی ر ندھاوا،سٹی ٹر یفک آ فیسر محمد بن اشرف، ایس پی صدر را ئے مظہر، ایس پی مر ی فر یا ل فر یا ل،اسسٹنٹ کمشنرمری احمد حسن را نجھا اور د یگر متعلقہ افسران بھی وہاں مو جود تھے۔
کمشنر راولپنڈی نے ہد ا یت کی کہ سا لا نہ تر قیا تی سکیموں میں شامل روڈزو د یگر مفاد عا مہ کے منصو بوں کو جلد از جلد مکمل کیاجا ئے تا کہ شہر ی اس سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے ڈویژن بھر میں 01 اگست کو پلانٹ فار پاکستان مہم جبکہ08اگست تا 14اگست پلانٹ فار پنجاب ہفت روزہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جسکے تحت راولپنڈی ڈو یژن میں تقر یبا 05 لا کھ پو دے لگا ئیں جا ئیں گے اورپو دے عوام میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے شجرکاری مہم کے حوالے سے اپنی پلا ننگ مکمل کریں اور جن جگہوں پر پو دے لگا نے ہیں ان کی نشا ندی کریں نیز ڈو یژن بھر کی اہم عمارتوں اور خالی جگہوں پر بھی شجر کا ری کی جا ئے تا کہ گرین کور میں اضا فہ ہو۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں