85

مویشیوں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک جہلم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال جہلم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)مویشیوں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک جہلم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال جہلم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راولپنڈی ڈویژن سید ندیم بدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جہلم سید کمال ناصر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید ندیم بدر نے کہاکہ مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ان کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب صوبہ میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہاہے اور مویشیوں کو مختلف امراض سے بچاؤ کی خصوصی مہمات انہی اقدامات کا حصہ ہیں انہوں نے کہاکہ جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن میں مویشیوں کے چیچڑوں کے خاتمے کی خصوصی مہم کے دوران مویشی پال حضرات کو محکمہ کی ٹیمیں چیچڑوں کے خاتمے اور ان سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں مویشیوں کے معائنہ اور چیچڑ سے متاثرہ مویشیوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ صحت جہلم مل کر کام کریں گے۔ جس سے مویشی پال حضرات صحت مند جانوروں کی افادیت سے آگہی حاصل کر سکیں اور ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں جن کی بدولت مویشیوں کی استعداد کار میں کمی کا باعث بننے والے چیچڑوں سے ان مویشیوں کو محفوظ رکھاجاسکے۔ لائیو اسٹاک کے افسران نے بتایاکہ چیچڑوں سے پھیلنے والی بیماریوں میں چیچڑوں کا بخار،رت موتر ا،کانگو بخار،خون کی کمی،حمل کا ضیاع اور خارش جیس بیماریاں شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ چیچڑ مکاؤ مہم میں مویشیوں کو چیچڑوں سے بچاؤ کے ٹیکوں کے علاوہ ادویات کا سپرے بھی کیاجائے گا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں