77

مری کے عوام انتہائی اچھے اور عقلمند ہیں ان کی مشاورت سے مری کے مسائل کو حل کیاجائیگا

مری (خمیراہ صدیق)مری میں بلک واٹرسپلائی کے آغاز کیلئے دس ارب روپے کی خطیر گرانٹ درکار ہے حکومت اس وقت معاشی معاملات مشکلات کاشکار ہے حکومت اور ہمارے ممبرقومی و صوبائی اسمبلی اس سلسلے میں کوششیں کررہے ہیں ہم مری میں پانی کے مسئلے کوہرصورت حل کرینگے اوردیگر ذرائع بھی تلاش کئے جائینگے بارش کے پانی کو جمع کرکے یاپھر سیوریج کے نظام کو ری سائیکل کرکے کچھ مشکلات کم کی جاسکتی ہیں،مری کے عوام انتہائی اچھے اور عقلمند ہیں ان کی مشاورت سے مری کے مسائل کو حل کیاجائیگا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ پنجاب نسیم صادق اور ممبر پنجاب اسمبلی میجر (ر) لطاسب ستی نے جناح ہال مری میں منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مری دیگر تحصیلوں سے منفرد تحصیل ہے جہاں ملک بھر سے لوگ آتے ہیں اگر اچھا پیغام یہاں سے جائیگا تو مری کی سیاحت کو زبردست فروغ ملے گا انہوں نے اے سی مری کوہدایت کی کہ عوام سے مکمل رابطہ رکھیں، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا،چیف انجینئر نارتھ محمد شاہد اظہر،انجمن حقوق شہریان مری کے صدر حاجی شفاء الحق،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر حاجی خلیل احمدخان،سینئر نائب صدر شہزاد رشید،ایاز عباسی،انصا ف یوتھ ونگ کے صدر حاجی ناصر عباسی،سہیل عباسی،مدثر عباسی،شمس عباسی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجودتھے، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ نسیم صادق نے کہاکہ مری ایک سیاحتی مقام ہے جہاں پانی کے بہت مسائل ہیں انکوحل کرنے کیلئے ہمیں پانی کے ضیاع کو روکنا ہوگا مری میں پانی کے دیگر ذرائع تلاش کرنے ہونے بارش کے پانی کو بھی جمع کیا جاسکتا ہے مذکورہ سکیم پر بھی عوامی مشاورت سے اچھا فیصلہ کیاجائیگا اس موقع پر صدر حاجی خلیل خان نے ان کو یقین دلایا کہ ہم ہرقسم کا تعاون حکومت اور انتظامیہ سے اس سلسلے میں کرینگے انہوں نے انکی مری آمد پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں