88

وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق قوم کے ہرفرد کو گرین اینڈکلین پاکستان مہم میں اپنا حصہ ڈالنا پڑیگا

مری (خمیراہ صدیق)سرسبز اورگرین پاکستان سے ہی سیاحت کے فروغ حاصل ہوگا وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق قوم کے ہرفرد کو گرین اینڈکلین پاکستان مہم میں اپنا حصہ ڈالنا پڑیگا ہر شہری اپنے محلے،علاقہ،شہر اور ملک کو صاف اور سرسبز بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار آئینز ایجوکیشنل فاؤنڈیش واہ کینٹ کے زیر اہتمام مشکپوری میں سیاحت ے فروغ اور ملک کو گرین اینڈ کلین بنانے اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک سے سی ای اوآئینز ایجوکیشن فاؤنڈیشن نعیم اشرف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نعیم نے کہا کہ سرسبز اور صاف ستھرا پاکستان نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے بلکہ اس سے انسانی صحت اور معاشرے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ سیاحت اور کے فروغ کیلئے بھی گرین اینڈکلین پاکستان بنیادی عنصر ہے مگر یہ کام صر سرکاری ادارے میونسپل کمیٹیاں اور مقامی محکمے نہیں کرسکتے بلکہ اس میں ہر محب وطن شہری کو بھی اپنا کردار ادا کرناہوگا،اس موقع پر پودا بھی لگایاگیااور شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ ہر شہری ایک پودا ضرورلگائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں