79

مری ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پتریاٹہ انتظامیہ کی ریسکیو ٹیم اور 1122ریسکیو کی جانب سے مشترکہ مشقوں کا دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے طے کر لیا گیا ہے

مری ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پتریاٹہ انتظامیہ کی ریسکیو ٹیم اور 1122ریسکیو کی جانب سے مشترکہ مشقوں کا دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے طے کر لیا گیا ہے اس موقع پر منیجر پتریاٹہ محسن فضل اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر، طارق ربانی،محمد اشرف،فہیم انور،وقاض انور بھی موجود تھے۔ جنہوں نے عملی مشقوں میں مہارت کی تعریف کی دونوں محکموں کی ٹیمیں 20بیس ارکان پر مشتمل تھیں آج کیبل کار پر زیادہ سے زیادہ بلند ی پر ڈمی ٹورسٹ کو کامیابی سے اتار ا گیا ہے اس سے پہلے یہ مشق چیئر لفٹ پر کی گئی تھی۔ اس موقع پر انچارج پتریاٹہ اور ڈی جی ریسکیو کی طرف سے اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں یہ تعاون جاری رہے گا اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں