73

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے عوام کو سستی اور معیاری سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے عوام کو سستی اور معیاری سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، اور اپنی نگرانی میں سبزیوں اور فروٹ کی نیلامی کروائی اور آڑھتیوں اور بروکرز حضرات کو میریٹ پر بولی کروانے اور مصنوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے ہدایت کی تاکہ عوام سستی سبزی اور فروٹ خرید کر سکیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ اپنی نگرانی میں نیلامی کراتے ہیں تاکہ عوام کو سستی اور معیاری سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر ان کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی جہلم کا عملہ بھی موجود تھا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں