42

ملکہ کوہسارمری تاریخی اور بین الاقوامی سیاحتی ہل سٹیشن ہے

مری(خمیراہ صدیق)مری آرٹس کونسل موجودہ حالات کے تناظرمیں ملک کے و طول وعرض سے آئے سیاحوں کو صاف ستھری اور معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار برگیڈئیر نعمان پاشا کمانڈنٹ آرمی سکول آف ٹیکنیشن باڑیاں کینٹ اور کرنل عبدالقدوس نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ورائٹی پروگرام کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا،چوہدری وقار احمد ڈائریکٹر آرٹس کونسل راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ ملکہ کوہسارمری تاریخی اور بین الاقوامی سیاحتی ہل سٹیشن ہے عوام الناس اور سیاحوں کو مری آرٹس کونسل میں پوراسال معیاری اور عوامی دلچسپی کے ثقافتی پروگرام دیکھنے کو ملیں گے،اس گرینڈ ایونٹ میں ملک کے معروف گلوکاروں اظہر اعوان اظہر، عمران مانا، خرم ذیشان، ذولقرنین نے میوزک کی دھنوں کے ساتھ اپنی اپنی خوبصورت آواز میں گیتوں کے سر بکھیرے جنہیں حاضرین و ناظریں کی کثیر تعداد نے خوب سراہا،معروف فنکاروں انجم عباسی، رباب، کامیڈین مسعودخواجہ نے بھرپور کامیڈی خاکے پیش کیے اور عوام سے داد سمیٹی، تقریب میں نمایاں شخصیات میں چوہدری شوکت، انجم سعید، لارنس کالج سے پروفیسر وقاص اور ڈاکٹر قمر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل مری کے پرنسپل محمد ہمایوں قصوری،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ مری،مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی اور ان کی پوری ٹیم، فیملیز،سہیل عباسی صدر پی ٹی آئی مری سٹی اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایسے معیاری پروگرام منعقد کرنے پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں