48

تحصیل ہیلتھ انسپکٹر مری راناکرامت علی کا مری کے مختلف ہوٹلوں کا معائنہ

مری (خمیراہ صدیق)تحصیل ہیلتھ انسپکٹر مری راناکرامت علی کا مری کے مختلف ہوٹلوں کا معائنہ اس دوران انہوں نے موسم برسات میں ہونے والی بیماریوں کے حوالے سے اور اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایات دیں انہوں نے عملے کو فوڈ کے حوالے سے مکمل طورپر صاف ستھرا رکھنے،کچن کی مکمل صفائی، ڈینگی اور ملیریا کی فوری ویکسینشن کرانے کے نوٹس جاری کئے،معائنہ کے دوران انہوں نے پانی اور دودھ کے نمونے بھی حاصل کرکے لیبارٹری کو بھیجے،انہوں نے ہوٹل مالکان کو ان کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کا کہا ابصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائیگی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں