49

مری نیومری عظمت شاہ کے پاس علاج کرانے کیلئے آنے والے وقاص ستی نامی نوجوان عظمت شاہ اور اسکے ساتھیوں کے تشدد سے موت کی وادی میں چلاگیا

مری نیومری عظمت شاہ کے پاس علاج کرانے کیلئے آنے والے وقاص ستی نامی نوجوان عظمت شاہ اور اسکے ساتھیوں کے تشدد سے موت کی وادی میں چلاگیا جسکی عمر 2 4 برس تھی اسکے ورثاء علاج کی غرض سے جب یہاں لائے تو خواتین کی مختص جگہ پرجانے سے اسے ڈنڈوں سے پیٹ ڈالا اورجسم کو زخموں سے چور چور کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کی آغوش میں چلاگیا واقعہ کے بعد نعش کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری پہنچایاگیا جسکے بعد عظمت شاہ اسکے بیٹے ثمان اوردیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا بعض افراد کو ایف آئی آر میں شامل نہ کئے جانے پر ورثاء نے نعش کو جھیکاگلی چوک میں رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث تمام مصروف شاہراہوں پر ٹریفک گھنٹوں جام رہی پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیاگیا مرنے والے نوجوان کا تعلق دھیرکوٹ ستیاں سے تھا اور دماغی توازن درست نہ تھا اس واقعہ پر مقامی افراد نے بھی شدیداحتجاج کرتے ہوئے تمام جعلی پیروں کیخلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں