42

مری میٹرک کے امتحانات میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روات کی شاندارکارکردگی، نتائج 100 فیصد رہا 50 طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور سب نے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی

مری (خمیراہ صدیق)میٹرک کے امتحانات میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روات کی شاندارکارکردگی، نتائج 100 فیصد رہا 50 طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور سب نے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی والدین اور اہلیان علاقہ کی اسکول انتظامیہ اور کامیاب طلباء کو مبارکباد،عبدالحنان اسلام نے 970 نمبرلیکر پہلی،حمدان سمیع نے 928 نمبر لیکر دوسری جبکہ ابوبکر ناصر نے 888 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی اسکول کونسل کے ممبران جمیل احمد عباسی،راجہ سعید عباسی اوردیگر نے اسکول کے شاندار نتائج پرا سکول انتظامیہ اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسکول سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی بہترین نتائج دیگا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں