47

مری لوئر جھیکاگلی روڈ کی تعمیرمرمت کا کام تحریک انصاف مری کے رہنماء و کواڈینٹر محکمہ ہائی سے ایاز عباسی نے شروع کروادیا

مری (خمیراہ صدیق)لوئر جھیکاگلی روڈ کی تعمیرمرمت کا کام تحریک انصاف مری کے رہنماء و کواڈینٹر محکمہ ہائی سے ایاز عباسی نے شروع کروادیا اہلیان علاقہ اور تاجروں کا اظہار تشکر،مری شہر کی اہم ترین شاہراہ لوئر جھیکا گلی روڈ جو عرصہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہی تھی اورمری شہر میں خوراک سپلائی کی واحد شاہراہ ہے جس پر پیدل چلنابھی مشکل ہے اور اس پر چلنے والی گاڑیوں کا بھی نقصان ہوتا رہا ہے اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ کئی بار متعلقہ اداروں کو اس کی تعمیرومرمت کی درخواستیں دی گئیں مگر کوئی عملدرآمدنہ کیا گیا جبکہ گاڑیوں کے مالکان نے اپنی گاڑیاں یہاں لانا بند کردی تھیں جس سے تاجروں کو زیادہ معاوضہ دیکر خوراک کو بازارمیں لانا پڑتا تھا اب پی ٹی آئی مری کے رہنماء ایاز عباسی کی کاوشوں سے خطیر گرانٹ سے اس اہم ترین شاہراہ کی تعمیرومرمت کیلئے منظور کی گئی ہے اہلیان علاقہ اورتاجروں نے ایاز عباسی کا اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں