69

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 3 کے افسران سب انسپکٹراسلام گل اورسب انسپکٹرضیاء الرحمن کو دوران گشت دو افراد نے بتایا کہ آگے روڈ پر دو مشکوک افراد موٹرسائیکل سواروں کو روک رہے ہیں مزید آگے جا کر دیکھا گیا دو افراد موٹرسائیکل پر سوار ہیں اور پیچھے بیٹھے ہوئے شخص نے دوسرے شخص کی جیب سے کوئی شے نکالی موٹروے پولیس کے افسران نے ان موٹرسائیکل سواروں کو روکا اور پوچھ گچھ کی گئی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک شخص جس نے موٹرسائیکل والے سے لفٹ لی ہے اسکا نام محمد ظہور ہے اور اس نے تسلیم کیا کہ اس نے موٹرسائیکل سوار کی جیب سے300 روپے نکالیں ہیں مزید محمد ظہور نے بتایا کہ اس کے ساتھ اسکا ایک اور ساتھی بھی موجود ہے جو کچھ آگے موجود ہے موقع پر پہنچ کر اس کے دوسرے ساتھی عبدالیعقوب کو بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور تمام قانونی کاروائی مکمل کر کے لوکل پولیس کے حوالہ کیا گیا موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس کاروائی کو خوب سراہا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں