80

صحافیوں کی فلاح وبہبود اور عوامی مسائل کو اجاگرکرنے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرینگے ، اورنگزیب عباسی صدر

مری (خمیراہ صدیق) مری الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات اورنگزیب عباسی صدر،سجاد عباسی جنرل سیکرٹری،حنیف خان ترک سینئر نائب صدر،نائب صدر اول بابر مغل،نائب صدر دوئم سردار زردار،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عثمان علی،جوائنٹ سیکرٹری وقاص قریشی،سیکرٹری مالیات واجد عباسی،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ارمغان عکسی اور سیکرٹری انفارمیشن شوکت رشید منتخب ہوگئے اس موقع پر نومنتخب صدر اورنگزیب عباسی نے کہا کہ ہم صحافیوں کی فلاح وبہبود اور عوامی مسائل کو اجاگرکرنے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرینگے اور ایک گلدستے کی مانند سب متحد رہ کر عوامی مسائل کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کیاجائیگا مری پریس کلب،مری یونین آف جرنلسٹس اور الیکٹرانک میڈیا میں موجود تمام ورکنگ جرنلسٹس ہیں اور انکا کام ہی انکی پہنچان ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں