61

لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں 159 واں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد 11 جولائی 2019 کو جمالی سٹیڈیم میں منعقد ہو

مری لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں 159 واں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد 11 جولائی 2019 کو جمالی سٹیڈیم میں منعقد ہواس موقع پر طلباء کا جوش وخروش قابل دید تھا، ملک بھر سے طلباء کے والدین اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی،اسپورٹس ڈے کے مہمان خصوصی معروف اولڈ گیلین بریگیڈئر (ر) محمد عصمت بیگ تھے جوکالج کے ایک بہترین کھلاڑی اور ریکارڈ ساز ایتھلیٹ رہ چکے ہیں مہمان خصوصی نے طلباء کے جوش وخروش اور محنت کے جذبے کو سراہا اور انہیں پیغام دیا کہ کھیل کے میدان میں بہترکارکردگی اورمثبت رویہ اپنے والے طالبعلم زندگی کے ہر میدان میں سرخرو ہوتے ہیں،کھیل کا میدان تربیت سازی اور کردار سازی کی بہترین جگہ ہے انہوں نے کھیلوں وٹک ہاؤس کو ایتھلیٹکس کپ جیتنے اوررفیع اللہ اچکزئی کو بہترین ایتھلیٹ بننے پر شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی،پرنسپل لارنس کالج بریگیڈئر (ر)مجاہدعالم نے اپنے خطاب میں طلباء کی کاشوں کو سراہتے ہوئے بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کھیلوں کی اہمیت واضع کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ لارنس کالج میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور کھیل کردار سازی میں بہترین محرک ثابت ہوتے ہیں،پرنسپل لارنس کالج نے ملک بھر سے آئے مہمانان گرامی کاشکریہ ادا کیا،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں