73

یونین کونسل نگری ٹوٹیال یوسی کے گاؤں چنالی بٹکنالہ کے عوام نے شاملات وگزارہ ر رقبہ آذاد کرنے کاایک احتجاجی مظاہرہ کیا

مری سے ملحقہ یونین کونسل نگری ٹوٹیال یوسی کے گاؤں چنالی بٹکنالہ کے عوام نے شاملات وگزارہ ر رقبہ آذاد کرنے کاایک احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ہم اس دورحکومت میں مشکلات کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ہمارے پاس مال مویشی ہیں جن پرہم گزراوقات کرتے ہیں اور موجودہ حکومت ہم سے حق بھی چھین لیا ہے پہلے جنگل بندکیاگیا اب شاملات واگزار ہ بھی بند کردیاگیا ہے خداراہ حکومت ہمیں بتائے کہ ہم غریب عوام کہاں جائیں فارسٹ گارڈ کرپٹ مافیا مسلط ہے جعلی کمیٹیاں بنادی گئی ہیں جس کامقامی لوگوں کوکوئی علم ہی نہیں ہے اور فارسٹ گارڈ جوعرصہ 30 سال سے مسلط ہیں کو اور کرپٹ مافیاکو تبدیل کیاجائے اور شاملات اور گزارے عوام کیلئے کھولے جائیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہماری دادرسی کی جائے ورنہ یہ غریب عوام احتجاج کادائرہ بڑھا دینگے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں