58

مری واپڈا کی نااہلی اور غفلت ہلکی بارش شروع ہوتے ہی کئی کئی گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے

مری واپڈا کی نااہلی اور غفلت ہلکی بارش شروع ہوتے ہی کئی کئی گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے دن میں کئی بار غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے سیاح،مقامی لوگ اور کاروباری حلقے شدید مشکلات سے دوچار ہیں ان خیالات کا اظہار ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ کے صدر حافظ جاوید اختر عباسی اورجنرل سیکرٹری راجہ یاسرریاست عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک مہینہ بجلی کی مرمت اور مینٹینس کاکہہ کر چھ 6 گھنٹے روزانہ بجلی بندکردی جاتی تھی لیکن اسکے باوجود جب بھی ہلکی سی بارش شروع ہوتی ہے تو بجلی کاطویل بریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے انہوں نے وفاقی وزیر بجلی،چیئرمین واپڈا اور آئیسکواسلام آباد کے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں