63

مری پنڈی پوائنٹ مری میں لاٹری کے نام پر جواء کرانے والے گرفتارملزمان 24 گھنٹوں بعدرہا

مری پنڈی پوائنٹ مری میں لاٹری کے نام پر جواء کرانے والے گرفتارملزمان 24 گھنٹوں بعدرہا ایک بار پھر لاٹری کے نام پر جواء شروع کرنے کیلئے پرتولنے لگے چنددن قبل مری پولیس نے پنڈی پوائنٹ پر واقع ایک شاپ پر چھاپہ ماراجہاں سیاحوں کولاٹری کے نام پرلوٹا جارہا تھا اس چھاپے کے دوران جوملزمان گرفتار کئے گئے تھے کمزور ایف آئی آر اور مری پولیس کی طرف سے لیت ولعل سے کام لئے جانے کے نتیجے میں ملزمان صرف ایک رات گرفتاررہنے کے بعد ضمانت پر رہاہوگئے پنڈی پوائنٹ کے تاجروں اور سیاحوں نے اس اقدام پر پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب یہ جواری ایک بار پھر مذکورہ لاٹری سسٹم دوبارہ شروع کرنے کی کوشش میں ہیں اگرایسا ہوا تو ہم شدید احتجاج کرینگے اعلیٰ حکام اس معاملے میں فوری نوٹس لیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں