مری سٹیزن فورم کے سینئر نائب صدر غالب بشیر عباسی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مری سٹیزن فورم نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے آوازاٹھائی آئندہ بھی ہم مری کی سیاحت کے فروغ اور عوام اور سیاحوں کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کرینگے مری سٹیزن فورم مری کے عوام کی نمائندہ تنظیم ہے جس میں ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو بھرپورنمائندگی دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ جو اعتماد ہم پر کیاگیا ہے ہم اس پر ہرصورت پورا اترینگے اور عوام محسوس کرینگے کہ مری سٹیزن فورم ہی عوام کی حقیقی نمائندگی کررہی ہے کسی بھی پریشانی یا مسئلہ میں ہم چوبیس گھنٹے خدمت کیلئے حاضر ہیں۔
106