53

مری ریسکیو 1122 مری کی ٹریننگ ٹیم نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پتریاٹہ کے تعاون سے 8 جولائی 2019 کو پتریاٹہ چیئرلفٹ پر ایک مشترکہ ایمرجنسی مشق کا انعقاد کیا

مری ریسکیو 1122 مری کی ٹریننگ ٹیم نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پتریاٹہ کے تعاون سے 8 جولائی 2019 کو پتریاٹہ چیئرلفٹ پر ایک مشترکہ ایمرجنسی مشق کا انعقاد کیا جس میں انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید کی قیادت میں 40 ریکسیو رز کی ٹیم کے علاوہ چیئرلفٹ / کیبل کار انتظامیہ نے شرکت کی مشق کا مقصد چیئرلفٹ کیبل کار سے منسلک کسی بھی ایجمرجنسی کی صورت میں سیاحوں کو ریسکسیو کرنے اور متاثرین کو باحفاظت مقام پر منتقل کرنے کا پروگرام ترتیب دینا تھا،مشق کے دوران اونچائی پر موجود لفٹ / کیبل کارمیں پھنسے ہوئے سیاحوں تک رسائی،متاثرین کو اونچائی سے باحفاظت زمین پرلانے،طبی امداد پہنچانے اوربعد ازاں محفوظ مقام پرپہنچانے کا عملی مظاہرہ کیاگیا اسکے علاوہ چیئرلفٹ یا کیبل کار کی تنصیبات میں آگ لگنے کی صورت میں صورتحال پر قابوپانے کی بھی مشق کی گئی،ریسکیو1122 مری کی ٹیم نے لفٹ انتظامیہ کے پاس موجود ریسکیو اینڈ فائرایکوپمنٹ کامعائنہ بھی کیا اور اس سلسلے میں مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں،پتریاٹہ چیئرلفٹ وکیبل کار انتظامیہ نے ریسکیو1122 مری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا موقع پر موجود سیاحوں اور اہلیان علاقہ نے محفوظ سیاحت کیلئے ریکسیو 1122 کی کوششوں کو سراہا اور تربیت دینے والی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی ان کاکہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی موجودگی شہریوں اور سیاحوں میں احساس تحفظ کا باعث ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں