75

مری یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف اے جے کے زیر اہتمام تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے ایک سمینار ریسورس سنٹر کشمیر پوائنٹ مری میں منعقد ہوا

مری یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف اے جے کے زیر اہتمام تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے ایک سمینار ریسورس سنٹر کشمیر پوائنٹ مری میں منعقد ہوا جسکے مہمان خصوصی آزادجموں وکشمیر کے صدرسردار مسعود احمد خان تھے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود احمد خان نے علم کی اہمیت اوراسکے حصول پر زور دیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جدید تعلیم سے آراستہ ہونے سے جہاں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوتا ہے وہاں روزگار کے بھی بہترین مواقع میسر ہوتے ہیں کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی مہمان خصوصی صدرآزادجموں وکشمیر نے شرکاء میں شیلڈ بھی تقسیم کیں،یونیورسٹی آف لاہورکی ڈاکٹر رابعہ اختر اوریونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر کی ڈاکٹرعائشہ نے مہمان خصوصی سمینار میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدرآذادجموں وکشمیر کی سمینار میں آمد سے طلباء وطالبات میں آگے بڑھنے کی لگن مزید بڑھے گی اور یونیورسٹی آف لاہوراور آزادکشمیر یونیورسٹی کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں