79

پولیس تھانہ سوہاوہ،تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو ن پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابدن

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر پولیس تھانہ سوہاوہ،تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سوہاوہ کے اے ایس آئی خالد محمودنے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 118/19 بجرم 392/411ت پ تھانہ سوہارہ ملزم عاطف جہانداد ولد جہانداد سکنہ شاہ عارف دائیوال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بوراور 2روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔محمد اشفاق SIتھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم شمعون ولد خورشید مسیح سکنہ حال محمدی چوک جہلم سے 6لیٹر کچی شراب دیسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔محمد بلال T/ASIتھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم طارق محمود ولد محمد افضل سکنہ مشین محلہ نمبر 3 جہلم سے 10لیٹر شراب دیسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اظہر اقبال T/ASIتھانہ صدر جہلم نے دوران گشت ملزم سٹیفن ولد جارج مسیح سکنہ ڈھوک جمعہ جہلم سے20لیٹر شراب دیسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ارشد محمود ASIتھانہ صدر جہلم نے دوران گشت ملزم محمد عمر ولد منور عابد بھٹی سکنہ محلہ فضل آباد کالاگجراں جہلم سے20لیٹر شراب دیسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں