88

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین کے لئے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام آخری مراحل میں تیزی سے جاری ہے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین کے لئے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام آخری مراحل میں تیزی سے جاری ہے، گرے سٹرکچر مکمل ہونے کے بعد دروازے، بجلی کی تاریں ڈالنے اور ٹائلیں لگانے کا کام بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شیلٹر ہوم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شیلٹڑ ہوم کی نفاست اور خوبصورتی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد اور دیگر بے گھر افراد کو رات کو ہسپتال میں قیام کرنے کے لئے معیاری سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کا قیام کیا جا رہا ہے جو انکو سہولت فراہم کرنے میں کار ساز ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیلٹر ہوم میں 64 مرد اور 34 خواتین کے رہنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔جن کیلئے الگ الگ کچن،ڈائننگ ہال اور واش رومز بنائے جا رہے ہیں، عمارت کی بنیاد ڈبل سٹوری بلڈنگ کے حوالے سے رکھی گئی ہے اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور اسکا افتتاح جلد متوقع ہے۔ دورہ کے دوران برہان مجید اور دیگر افسران موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے سہارا اور بے گھر افراد کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں شیلٹر ہومز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہلم میں اس پناہ گاہ کی تعمیر سے مریضوں کی مشکلات میں کمی ہو سکے گی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں