54

جہلم کے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر وسیم محمود کیانی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے.چوہدری سہیل عزیز

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم کے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر وسیم محمود کیانی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بدلوٹ کی مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی،مرحوم میجر جنرل (ر)اظہر محمود کیانی کے بھائی اور ن لیگی راہنما بلال اظہر کیانی کے چچا تھے،تفصیلات کے مطابق جہلم کی ہر دلعزیز تعلیمی شخصیت و چیف ایگزیکٹو لٹرا ویلی گروپ آف کالجز ڈاکٹر وسیم محمود کیانی جنہیں گزشتہ رات شدید دل کا دورہ پڑا فوری طور پر جہلم کارڈیالوجی سنٹر منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ا ور خالق حقیقی سے جا ملے،مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز 2بجے دوپہر مرحوم کے آبائی گاؤں بدلوٹ کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں جہلم کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ شعبہ تعلیم و صحت سے وابستہ شخصیات نے پنجاب بھر سے کثیر تعدا دمیں شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔یاد رہے کہ ڈاکٹروسیم محمود کیانی کی نہ صر ف پاکستان بلکہ امریکہ میں بھی تعلیمی شعبہ میں گراں قدر خدمات ہیں انہوں نے امریکہ سے پی ایچ ڈی کی اور پھر اپنے آبائی ضلع جہلم کے عوام کے لیے لٹرا ویلی گروپ آف کالجز کے نام سے تعلیمی ادارے قائم کیے اور اپنی انتھک محنت کی وجہ سے تعلیمی شعبہ میں بہت کم عرصہ میں با عزت مقام حاصل کیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں