42

مری ایکسپریس وے مسیاڑی چوک خانقاہ کے قریب نامعلوم چور رات کی تاریکی میں پانچ دوکانوں کی چھتیں اکھاڑ کر

مری ایکسپریس وے مسیاڑی چوک خانقاہ کے قریب نامعلوم چور رات کی تاریکی میں پانچ دوکانوں کی چھتیں اکھاڑ کر اور تالے توڑ کرقیمتی سامان اور نقدی لے اڑے متاثرہ تاجروں معین عباسی،توصیف عباسی،صفدر فضل رخمان،خرم رات کو دوکانیں بندکرکے گھروں کو گئے جب صبح وہ واپس دوکانیں کھولنے کیلئے پہنچے تو ان کا سب کچھ لٹ چکا تھا متاثرہ دوکانداروں کاکہنا ہے ایک مخصوص چوروں کاگروپ ان وارداتوں میں ملوث ہے پولیس کی نااہلی اور غفلت کے باعث مذکورہ ملزمان کیخلاف کاروائی نہیں ہورہی جسکے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوچکا ہے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پولیس پنجاب،اور ضلعی پولیس افسران اس سلسلہ میں فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کریں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں