67

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی11 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات، پاکستان کو1.098 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میںگزشتہ مالی سال (2018-19 ئ) کے دوران پیوستہ سال(2017-18 ئ) کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو1.098 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں4.97 فیصد کم ہے، مالی سال 2017-18 ءکے 11 ماہ میں افغانستان کوبرآمدات سے 1.42 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مئی 2019 ءمیں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو115.79 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔مئی 2018 ءمیں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو119.68 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں