101

مری امپروومنٹ ٹرسٹ سکیم میں عمارتوں کی تعمیر پر عائد پابندی جلد ختم کر دی جائے گی

مری وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت مری امپروومنٹ ٹرسٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین ٹرسٹ ڈی سی راولپنڈی محمد علی رندھاوا، سیکرٹری ٹرسٹ اے سی مری احمد حسن رانجھا اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلا س میں شرکت کی۔میاں محمو دالرشید نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مری امپروومنٹ ٹرسٹ سکیم میں عمارتوں کی تعمیر پر عائد پابندی جلد اٹھا لی جائے گی۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ ٹرسٹ کے زیر انتظام ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ مزید برآں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کو بھی بلا تاخیر مکمل کیاجائے۔میاں محمو دالرشید نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیمیں جلد شروع کی جارہی ہیں اور شہریوں کو ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مری میں صفائی کی مزید سہولیات کی فراہمی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے ایک جامع منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں