141

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صبح چھ بجے جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صبح چھ بجے جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا اور آڑھتیوں سے فروٹ اور سبزی کے ریٹ مناسب رکھنے اور عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزی فروخت کرنے دوکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ غریب عوام جو مہنگا فروٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں بھی سبزی اور اچھا فروٹ مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کیا کرونگا۔ الصباح دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized