67

مری خاقان عباسی شہید روڈ  پر سوئی گیس کی لائن بچھانے پر ہو ی گاڑیوں کیلئے ڈائیورشن ٹریفک پلان جاری۔ محمد لیاقت تارڑ

ملکہ کوہسار مری ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں تمام روڈز دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے اس لئے یہاں پر ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کی جائے۔ سوئی گیس دیپارٹمنٹ کی جانب سے خاقان عباسی شہید روڈ نزد کشمیری بازار  سے پی سی چوک تک نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے دو سے تین کلو میٹر ایریاء میں کھودائی کی وجہ سے یک طرفہ ٹریفک چلائی جا رہی ہے ٹریفک وارڈنز افسران کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔ آزاد کشمیر سے راولپنڈی اسلام آباد انے والی ہیوی ٹریفک لوئر دیول روڈ(RMK) استعمال کرے گی اور لوکل ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی عوام الناس سے گزارش ہے کہ دوران ڈرائیونگ صبر و تحمل سے کام لیں ۔ ڈی ایس پی ٹریفک مری محمد لیاقت تارڑ نے کہا ہے کہ ہیوی پبلک سروس اور لوڈنگ گاڑیاں لوئر ٹوپہ سے لوئر دیول روڈ پر استعمال کرے گی۔ دوران ڈرائیونگ کوئی بھی پرابلم پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم سنی بنک 051-9269200پر رابطہ کریں ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں