50

مری میں دو روزہ 45ویں سالانہ جشن معصومؒ کی تقریبات اختتام پذیر

مری میں دو روزہ 45ویں سالانہ جشن معصومؒ کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، ملک بھر اور بیرونی ممالک سے مندوبین کی بڑی تعداد میں شرکت،جامع معصومیہ کشمیر پوائنٹ مری میں ہر طرف درودوسلام صدائیں،پروگرام کی افتتاحی نشست نزول قرآن مجید کے عنوان سے بعد نماز جمعۃ المبارک،دوسری نشست بعد نماز عشا ء سید الشہدا ء امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓکے عنوان سے ہوئی جسکی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ حضرت خواجہ محبوب الہٰی نے کی، ختم خواجگان، حلقہ ذکر، تلاوت کلام پاک، نعت خوانی کے بعد مختلف درگاہوں کے سجادہ نشینوں اور علما مشا ئخ نے خطابات کئے،سجادہ نشین سرہند شریف حضرت پیر ایوب جان سرہندی،سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید حسنین فاروق شاہ،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر حاجی محمد اجمل چیمہ، خلفا عظام آستانہ عالیہ موہری شریف،مری کی ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر ملک محمود احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تاجدار موہری شریف حضرت خواجہ محمد معصوم ؒ نے 1974میں کشمیر پوائنٹ پر جشن نزول قرآن مجید کے ذریعے مخلوق خدا میں قرآن و سنت اور محبت رسول کے فروغ کی جو شمع روشن کی تھی سجادہ نشین وادی عزیز شریف حضرت خواجہ محبوب الہٰی اسے جاری رکھے ہوے ہیں،مقررین نے کہا کہ اللہ نے مخلوق خدا کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے اپنے حبیب ﷺ پر قرآن مجید نازل فرمایا جو مومنوں کیلئے ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے،آخر میں درودو سلام کے بعد حضرت خواجہ محبوب الہٰی نے دعا فرمائی اور لنگر عام تقسیم کیا گیا،گذشتہ دن بروز ہفتہ بعد نماز فجر قطب ربانی حضرت سید عبد القادر جیلانی ؒ اوربعد نماز ظہر تاجدار تصوف حضرت خواجہ محمد معصوم ؒ سے منسوب مرکزی اور آخری نشست منعقد ہوئی جس کے بعد حسب سابق کشمیر پوائنٹ سے جی پی او چوک تک حضرت خواجہ محبوب الہٰی کی قیادت میں روح پرور جلوس نکالاگیاجس کے بعداتحاد امت، عالم اسلام، ملکی سلامتی و استحکام اور حاضرین کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں