100

محکمہ ہائی وے مری میں کارپٹنگ کے دوران انتہائی ناقص میٹریل استعمال

مری محکمہ ہائی وے مری میں کارپٹنگ کے دوران انتہائی ناقص میٹریل استعمال کر رہا ہے جسکے باعث چند ماہ کے دوران تمام مصروف شاہراہیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں سالانہ کروڑوں روپے کے فنڈز اس مد میں ضائع کردئیے جاتے ہیں ہیوی ٹریفک جونہی ان شاہراہوں سے گزرتی ہے غیر معیاری میٹریل کے باعث شگاف پڑ جانے سے کارپٹنگ اکھڑنے لگتی ہے حکومت پنجاب اس سلسلے میں فوری نوٹس لے اور فنڈز کو پانی کی طرح ضائع کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorised