40

مری کے نواحی علاقہ ملکوٹ میں چیتے کا بڑا بچہ زخمی حالت میں اہل علاقہ نے پکڑلیا

مری کے نواحی علاقہ ملکوٹ میں چیتے کا بڑا بچہ زخمی حالت میں اہل علاقہ نے پکڑلیا جس کی فوری طور پر اطلاع محکمہ وائلڈلائف کو دی گئی تفصیلات کے مطابق ایک ٹیکسی ڈرائیور ساجد عباسی اپنی گاڑی میں جارہا تھا کہ اچانک اس نے دیکھا کہ چیتا اسکے گاڑی کے آگے جارہا ہے جسکی اطلاع اس نے لوگوں کو دی جس پر اپرملکوٹ سے امیر اقبال عباسی اور عمر عثمان عباسی دیگر مقامی لوگوں کے ہمراہ وہاں پہنچے اور زخمی چیتے کو پکڑ کر محفوظ م قام پرپہنچایا اور محکمہ وائلڈلائف کو اسکی اطلاع دی اس دوران لوگوں کا ایک ہجوم وہاں پر پہنچ گیا اورلوگوں نے چیتے کے ساتھ سلفیاں بھی بنائیں ا س دوران محکمہ وائلڈکے ذمہ داران بھی وہاں پہنچ گئے معززین علاقہ نے چیتے کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں