50

مری لکوٹ میں 7 فروری کو ہونے والی چوری کی واردا ت جس میں چار گھروں کا مکمل صفایا

مری اسلام آباد مری ایکسپریس وے کے قریب یونین کونسل نمبل موضع لکوٹ میں 7 فروری کو ہونے والی چوری کی واردا ت جس میں چار گھروں کا مکمل صفایا کردیاگیا لیکن مری پولیس نہ تو ایف آئی آر درج کررہی ہے اور نہ ہی ملزمان کوگرفتارکیا جارہا ہے متاثرہ افرادکا کہنا ہے کہ ہم باربار مری پولیس کے ذمہ داران کے پاس جاچکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں کی جارہی ایک متاثرہ شخص قائدعباسی ولد ریاض احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ملزمان کی نشاندہی بھی کی ہے چوری ہونے والے ایک موبائل فون کے ذریعے ملزمان کے تمام کوائف حاصل کرکے مری پولیس کو بھی فراہم کئے ہیں مگر نامعلوم وجوہات کی بناپر پولیس ٹس سے مس نہیں ہورہی انہوں آئی جی پولیس پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور سی پی اور راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے اور ملزمان کو گرفتارکرکے انکے انصاف فراہم کیاجائے کیونکہ متاثرین میں مری پولیس کے رویہ سے شدید اشتعال پایاجارہا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized