47

مری5 جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس نے پاکستان کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا

مری5 جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس نے پاکستان کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مری کے صدرمحمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری مظہر محمود عباسی،سیکرٹری انفارمیشن سید علی رضا منٹی شاہ،پی پی پی مری سٹی کے صدر خالد محمودچوہدری ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سرفراز خان ستی،انفارمیشن سیکرٹری راجہ فیصل سید،شعیب شیبی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ 5 جولائی 1977 کوایک ظالم آمر اور ڈکٹیٹر نے منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مارکر عوامی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جسکی وجہ سے آج تک ملک میں جمہوریت مکمل سنبھل نہ سکی اورغریب عوام روزبروز پستی گئی اور وطن عزیز مزید پیچھے چلاگیا اسی طرح آج ایک سول ڈکٹیٹر جو مقتدر طاقتوں نے ہی عوام پر مسلط کرکے عوامی حقوق غصب کئے اور عوام کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے ایسے میں ہم آج کے سیاہ دن پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان طاقتوں کیخلاف عملی جدوجہد کرینگے جو عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالے گے اورجمہوریت پر جوشب خون مارینگے ہم اپنے شہید قائد ین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں 5 جولائی کے سیاہ دن اور غیر جمہوری،غیر انسانی اور غیر قانونی فعل کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں