103

کشمیر پوائنٹ،ہال روڈ،لوئر بازار اوردیگر علاقوں میں پانی کی شدید مصنوعی قلت کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کاسامنا

مری کشمیر پوائنٹ،ہال روڈ،لوئر بازار اوردیگر علاقوں میں پانی کی شدید مصنوعی قلت کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کاسامنا اس سلسلے میں کشمیر پوائنٹ کے رہائشیوں عاصم عباسی،سابق نائب صدر تحریک انصاف مری واجد عباسی،ارشد عباسی،پی ٹی ٗآئی کا سابق جنرل سیکرٹری ضمیر عباسی اوردیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے بارہا پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کیں اور ایکسئین سے بھی پانی کی شدید قلت کے بارے میں آگاہ کیالیکن تاحال پانی کامسئلہ حل نہ کیاگیا ہے اور ٹال مٹول سے کام لیاجارہا ہے اور علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ عام عوام کو پانی نہیں دیاجاتا بلکہ پبلک ہیلتھ مری کے ذمہ دارن کی ملی بھگت سے پانی فروخت کیاجاتا ہے اور بااثر افرادکو جیبیں گرم کرے دو2 انچ کے غیر قانونی کنکشن دئیے گئے ہیں انہوں نے کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے،،کرپٹ ذمہ داران کی فوری مری سے تبدیلی،اصلاح احوال کرنے اور عوام کو بلاتفریق پانی فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں