44

مری اور گلیات میں گرمائی سیزن عروج پر ملک بھر سے گرمی کے ستائے ہوئے یہاں کا رخ

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں گرمائی سیزن عروج پر ملک بھر سے گرمی کے ستائے ہوئے یہاں کا رخ کررہے ہیں،سیاح مری کے دلفریب خنک موسم،معطر فضاؤں،بلندوبالا کوہساروں اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں مال روڈ،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ سمیت گلیات،پتریاٹہ،بھوربن،نتھیاگلی،ایوبیہ اور دیگر سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا بڑا رش دیکھنے کو آرہا ہے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مری کے کاروبار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،مری کی شاہراہوں پر جدیدماڈل کی رنگ برنگی گاڑیوں نے ملکہ کوہسار کی رونقوں کو دوبالا کردیا ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس بھی ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں نظر آتی ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں