49

ملک کے بڑے شوگر ہسپتال کی جانب سے مال روڈ مری پر 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ شروع کردیاگیا

مری (خمیراہ صدیق)ملک کے بڑے شوگر ہسپتال کی جانب سے مال روڈ مری پر 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ شروع کردیاگیا جوآج جمعہ شام تک جاری رہیگامیڈیکل کیمپ پبلک ریلیشن آفیسرراجہ زین رحمان کی نگرانی میں کام رہا ہے راجہ زین رحمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں 500 شوگر کے مریضوں کا معائنہ کیاگیا جبکہ آج اس سے زیادہ مریضوں کے چیک اپ کئے جائینگے اور فری ادویات بھی فراہم کی جائینگیں میڈیکل کیمپ میں شوگر کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم شوگر کے مریضوں کے مکمل فری سکرینننگ اور چیک اپ کرکے علاج او رشوگر سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دینگے اور ایسے غریب مریض جووسائل کی کمی کے باعث ہسپتالوں کارخ نہیں کرسکے انکو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائینگیں مری اسلام آباد ایکسپریس وے پرپھلگراں کے مقام پر قائم ملک کے اس سب سے بڑے شوگر ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور مستفید ہونے کیلئے تشریف لائیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں