76

پولیس کامیونسپل کارپوریشن مری کے ملازم پر تشددمتاثرہ

مری (مری نیوز ڈاٹ کام) مری پولیس کامیونسپل کارپوریشن مری کے ملازم پر تشددمتاثرہ ملازم وسیم عباسی کا کہنا تھا کہ وہ کلڈنہ بیرئیر پر اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ ایس ایچ او مری کاشف ریاض نے پہلے گالم گلوچ کی اور بعد میں مجھے اٹھا کر تھانے لے گئے جہاں دوگھنٹے بغیر کسی جرم کے مجھے فرش پر بٹھائے رکھا اور سلسلے میں میں نے اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری کو بھی آگاہ کیالیکن کوئی داد رسی نہیں ہوئی جبکہ ممبران اسمبلی کو بھی واقعہ کا علم ہونے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی موجودہ حکومت غریبوں کو انتظامیہ چونٹیوں کی طرح اپنے پاؤں کے نیچے مسل رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پولیس پنجاب،آر پی او اور سی پی او راولپنڈی اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اومری کیخلاف سخت ترین کاروائی کریں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں