44

مری کشمیری بازار ڈنہ علیوٹ پر ڈکیتی کی واردات درجنوں گاڑیوں میں سوار مسافروں جن میں مردوخواتین کو گن پوائنٹ پر لوٹ

مری (پریس کلب مری)مری کشمیری بازار ڈنہ علیوٹ پر ڈکیتی کی واردات درجنوں گاڑیوں میں سوار مسافروں جن میں مردوخواتین کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا تفصیلات کے مطابق ڈنہ علیوٹ روڈ پر ہونے والی ڈکیٹی کی رواداد سناتے ہوئے مسافروں نے بتایا کہ ایک شہ زور گاڑی کوسڑک کے درمیان لگا کر تین لوگ شہ زور سے نکل کر ہائی ایس میں موجود مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا جب شورشراباہوا تو مقامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اس دوران مذکورہ ڈاکو فرار ہوگئے تاہم پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود کئی گھنٹے تاخیرسے پہنچی یادرہے کہ پندرہ دنوں میں مذکورہ شاہراہ پر ڈکیتی کی یہ دوسری واردات ہے تاہم ابھی تک پولیس ملزموں کو گرفتارکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی لٹنے والے مسافروں نے اسے پولیس کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے ذمہ دار افسروں کیخلاف فوری محکمانہ کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں