82

مری غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سخت نوٹس اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا

مری (خمیراہ صدیق) اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے مری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے میونسپل آفیسر پلاننگ اور ورکس برانچ کے تمام عملے کو جناح ہال مری میں ایک اجلاس میں طلب کرکے خصوصی ہدایات جاری کی مری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کو ہرصورت روکاجائے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کسی قسم کے دباؤنہیں آئیگی اور کسی کی سفارش کو قبول نہیں کیاجائیگا تمام کاروائی بلاامتیاز کاروائی کی جائیگی،اس موقع پر ملازمین نے اے سی مری کو بتایاکہ چند ماہ قبل ایک غیر قانونی تعمیر کوگرانے کیلئے جانے والے ورکس برانچ کے ملازموں پر فائرنگ کی گئی اور مزاحمت بھی کی گئی تھی لیکن انکے خلاف کوئی بھی کاروائی نہ ہوسکی جسکے باعث وہ عدم تحفظ کاشکار ہیں جس پر اے سی مری نے ان کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ملازمین کا بھرپورتحفظ کریگی اور کسی کوبھی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ ملازمین کیساتھ ناروا سلوک کرے ایساکرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا اور کسی کو بھی معاف نہیں کیاجائیگا اے سی مری کے اس اعلان کے بعد ملازمین نے بھرپورتالیاں بجاکر خوشی اظہار کیااور کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی سے اے سی مری کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں