45

سنی بنک میں گذشتہ دن شمعون نامی شخص کونوسربازوں نے لفٹ دیکر 50 ہزار روپے لئے واقعات کے مطابق سنی بنک پولیس چوکی کی حدود میں ایک کیری ڈبہ جسکا نمبر RIS-1778 تھا

مری (پریس کلب مری)سنی بنک میں گذشتہ دن شمعون نامی شخص کونوسربازوں نے لفٹ دیکر 50 ہزار روپے لئے واقعات کے مطابق سنی بنک پولیس چوکی کی حدود میں ایک کیری ڈبہ جسکا نمبر RIS-1778 تھا جس میں تین خواتین اور دومرد سوارتھے نے شمعون کو باڑیاں سے لفٹ دیکر بٹھایا اورسنی بنک سے پہلے واپڈا کے گرڈ سٹیشن کے پاس اتاردیا اور باڑیاں کی جانب فرار ہوگئے جس پر متاثرہ شخص نے ٹریفک پولیس مری کو اطلاع دی جس کا فوری طور پر ڈیوٹی پرمامور افسران کو وائرلیس پر مطلع کیاگیا واپسی پر جب کیری ڈبہ سنی بنک آیا تو انسپکٹر ٹریفک پولیس طیب ہمراہ حماد شاہ اور عدیل نے کری ڈبے کا پیچھا کیا توملزمان گاڑی پی ایس اوپٹرول پمپ کے پاس لگاکر فرار ہوگئے گاڑی کو پولیس چوکی سنی بنک کے حوالے کردیاگیا متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں