56

ڈی پی اوجہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈی پی اوجہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق کیٹپن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے واجد حسین ASIتھانہ سوہارہ نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر150/19بجرم 337Hii/506iiت پ تھانہ سوہارہ ملزم محمد اختشام آصف ولد اقبال محمود سکنہ نئی آبادی ڈھیری وارڈنمبر 5سوہارہ ضلع جہلم سے بر وقت گرفتاری پسٹل 30بور اور4روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔خادم حسین ASIتھانہ صدر جہلم نے دوران گشت بد نام زمانہ منشیات فروش محمد افضال عرف میجر ولد محمد یوسف سکنہ کھرالہ سے 1370گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔محمد افضال SI تھانہ منگلا کینٹ جہلم نے دوران گشت بد نام زمانہ منشیات فروش بشیر حسین ولد یارو محمد سکنہ نکودر تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 1100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں