50

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق آج بعد نماز جمعہ دن 2:30 بجے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول میں کھلی کچہری

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق آج بعد نماز جمعہ دن 2:30 بجے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول بجوالہ کے مرکزی ہال میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن)ر(سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عبا س،ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر رجنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی صدر،ایس ایچ او چوتھانہ چوٹالہ سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کھلی کچہری میں سائیلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں