50

مری :لیڈی سینٹری ورکروں کو اُن کا حق نہ دینا سرا سر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے

مری نیوز)میونسپل کارپوریشن مری کے افسران لیڈی سینٹری ورکروں کو عدالتی احکامات کے باوجود اُن کی سروس کے حقوق دینے کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں عدالتی احکامات کے باوجود لیڈی سینٹری ورکروں کو اُن کا حق نہ دینا سرا سر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ایک سال قبل لیبر کورٹ میں اپنے حقوق کے لیے میونسپل کارپوریشن مری کی لیڈی سینٹری ورکر زنے کیس دائر کیا تھا کہ میونسپل کارپویشن مری کے ذمہ داران ہماری سروس کے حقوق دینے سے انکاری ہیں جس پر لیبر کورٹ نے کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کی لیڈئی ورکرز کو اُن کے سروس کے بقایاجات اور پنیشن دینے کا فیصلہ دیاتھا لیکن جب اُن کو اُن کے حقوق نہ دئیے گے تو لیڈی سینٹری ورکر نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اور ہائی کورٹ نے بھی لیڈی سینٹری ورکر زکے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے میونسپل کارپوریشن مری کے ذمہ داران کو احکامات جاری کیے لیکن ایک سال گزرنے کے باوجودسال گزر نے کے باوجود لیڈی سینٹری ورکرز کو اُن کے حقوق نہیں دئیے جارہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں