66

مری کلڈنہ روڈپر قائم سیوئنگ بنک صارفین کے لیے درد سر بن گیا ہے

سٹاف رپورٹر) مری کلڈنہ روڈپر قائم سیوئنگ بنک صارفین کے لیے درد سر بن گیا ہے جس کے باعث سیوئنگ بنگ کلڈنہ روڈ پر انعام کی رقم لینے کے لیے جانے والے صارفین سے اُلٹے سیدھے سوالات کر کے صارفین کو انعام دینے کی بجائے ذہنی کوفت میں مبتلا کرنے کے بعد صارفین سے انعام کی رقم دینے کے حوالے سے ایک ہفتے کا وقت دئے دیتے ہیں اگر کوئی اپنا تعارف کروائے کہ میں میڈیا کا نمائندہ ہوں تو اُس کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کر کے لیتے ہیں ہمیں میڈیا کا تعارف نہ کروا ہم نے میڈیا والے بہت دیکھے اس طرح کا ایک واقعہ گزشتہ روز مری کے ایک نوجوان کے ساتھ پیش آیا جب وہ اپنا انعام سیوئنگ بنک سے لینے کے لیے گیا تو اُس سے اُلٹے سیدھے سولات کیے گے جب اُس کی طرف سے کہا گیا میں میڈیا کا نمائند ہ ہوں تو سیوئنگ بنک کا ملازم نے بدمعاشی شروع کر دی صارفین نے بنک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے غیر اخلاقی رویے کے مالک ملازمین کو فور ی طور پر ٹرانسفر کیا جائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں